Rizwan Zubair

مادّہ م ن ی

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 7 · English

م ن یm-n-y

(ض) مَنٰى يَمْنِيْ مَنْيًا (اصلی: مَنَيَ يَمْنِيُ): (۱) اندازہ کرنا، تخمینہ لگانا (۲) کسی کو کسی چیز میں مبتلا کرنا۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔

(افعال) اَمْنٰى يُمْنِيْ اِمْنَاءً: (نطفہ) ٹپکانا۔ ﴿مِنْ نُّطْفَةٍ اِذَا تُمْنٰى﴾ (النجم ۵۳:۴۶)؛ ﴿اَفَرَءَيْتُمْ مَّا تُمْنُوْنَ﴾ (الواقعۃ ۵۶:۵۸)

مَنِيٌّ (اسمِ ذات): نطفہ (اردو میں «منی» اسی معنی میں)۔ ﴿اَلَمْ يَكُ نُطْفَةً مِّنْ مَّنِيٍّ يُّمْنٰى﴾ (القیٰمۃ ۷۵:۳۷)

اُمْنِيَّةٌ ج اَمَانِيُّ (اسمِ ذات): اندازہ، خواہش، آرزو؛ نیز من گھڑت باتیں۔ ﴿تِلْكَ اَمَانِيُّهُمْ﴾ (البقرۃ ۲:۱۱۱)؛ ﴿اِلَّآ اِذَا تَمَنّٰٓى اَلْقَي الشَّيْطٰنُ فِيْٓ اُمْنِيَّتِهِۦ﴾ (الحج ۲۲:۵۲)

(تفعیل) مَنّٰى يُمَنِّيْ تَمْنِيَةً: خواہش دلانا، آرزوؤں میں مبتلا کرنا۔ ﴿يَعِدُهُمْ وَيُمَنِّيْهِمْ﴾ (النساء ۴:۱۲۰)

(تفعّل) تَمَنّٰى يَتَمَنّٰى تَمَنِّيًا: بتکلف آرزو کرنا، تمنا کرنا (اردو میں «تمنا» اسی معنی میں)۔ ﴿فَتَمَنَّوُا الْمَوْتَ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَ﴾ (البقرۃ ۲:۹۴)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ