(ف) مَهَدَ يَمْهَدُ مَهْدًا: بچھانا، ہموار اور آرام دہ بنانا۔ ﴿فَلِاَنْفُسِهِمْ يَمْهَدُوْنَ﴾ (الروم ۳۰:۴۴)
مَهْدٌ (مصدر، اسمِ ذات بھی): بچھونا (اردو میں «مہد» اسی معنی میں)؛ بچے کا گہوارہ۔ ﴿اَلَّذِيْ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ مَهْدًا﴾ (طٰہٰ ۲۰:۵۳)؛ ﴿كَيْفَ نُكَلِّمُ مَنْ كَانَ فِي الْمَهْدِ صَبِيًّا﴾ (مریم ۱۹:۲۹)
مِهَادٌ (فِعَالٌ کے وزن پر بمعنی اسم المفعول): بچھایا ہوا فرش، آرام کا ٹھکانہ؛ نیز (طنزاً) جہنم کا بچھونا۔ ﴿اَلَمْ نَجْعَلِ الْاَرْضَ مِهٰدًا﴾ (النبا ۷۸:۶)؛ ﴿وَلَبِئْسَ الْمِهَادُ﴾ (البقرۃ ۲:۲۰۶)
(تفعیل) مَهَّدَ يُمَهِّدُ تَمْهِيْدًا: خوب ہموار کرنا، ہر طرح کی آسانی مہیا کرنا (اردو میں «تمہید»: ابتدائیہ، پیش لفظ؛ عربی میں: ہموار کرنا، تیاری)۔ ﴿وَّمَهَّدْتُّ لَهُۥ تَمْهِيْدًا﴾ (المدثر ۷۴:۱۴)
«ہے ابد کے نسخۂ دیرینہ کی تمہید عشق» (بانگِ درا)