(ن) مَنَّ يَمُنُّ مَنًّا (اصلی: مَنَنَ يَمْنُنُ): (۱) احسان کرنا (۲) احسان جتانا (۳) کاٹنا، ختم کرنا۔ ﴿لَقَدْ مَنَّ اللّٰهُ عَلَي الْمُؤْمِنِيْنَ﴾ (اٰل عمران ۳:۱۶۴)؛ ﴿وَلَا تَمْنُنْ تَسْتَكْثِرُ﴾ (المدثر ۷۴:۶)
مَنٌّ (مصدر، اسمِ ذات بھی): (۱) احسان جتانا (۲) ایک قسم کی میٹھی شبنم جو بنی اسرائیل پر اترتی تھی۔ ﴿لَا تُبْطِلُوْا صَدَقٰتِكُمْ بِالْمَنِّ وَالْاَذٰى﴾ (البقرۃ ۲:۲۶۴)؛ ﴿وَاَنْزَلْنَا عَلَيْكُمُ الْمَنَّ وَالسَّلْوٰى﴾ (البقرۃ ۲:۵۷)
مَمْنُوْنٌ (اسم المفعول): کاٹا ہوا، ختم کیا ہوا (اردو میں «ممنون»: شکر گزار، احسان مند؛ عربی میں: کاٹا ہوا؛ جس پر احسان جتایا گیا)؛ «غَيْرُ مَمْنُوْنٍ» = نہ ختم ہونے والا (یا جس پر احسان نہ جتایا جائے)۔ ﴿فَلَهُمْ اَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُوْنٍ﴾ (التین ۹۵:۶)
مَنُوْنٌ (فَعُوْلٌ کے وزن پر): زندگی کو کاٹ دینے والی، یعنی موت۔ ﴿نَّتَرَبَّصُ بِهِۦ رَيْبَ الْمَنُوْنِ﴾ (الطور ۵۲:۳۰)
اردو میں اس مادے سے: منت (التجا، خوشامد؛ نذر؛ عربی میں: احسان، نعمت)۔