م ج سm-j-s
— مَجُوْس: آتش پرست، پارسی (اردو میں «مجوسی» اسی معنی میں)؛ اہلِ لغت کی اکثریت اسے فارسی الاصل معرّب قرار دیتی ہے۔ قرآن میں صرف ایک بار، اور وہ ان چھ گروہوں کے شمار میں جن کے درمیان اللہ قیامت کے دن فیصلہ کرے گا: ﴿إِنَّ الَّذِيْنَ آمَنُوْا وَالَّذِيْنَ هَادُوْا وَالصَّابِئِيْنَ وَالنَّصَارٰى وَالْمَجُوْسَ وَالَّذِيْنَ أَشْرَكُوْۤا إِنَّ اللّٰهَ يَفْصِلُ بَيْنَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ﴾ (الحج ۲۲:۱۷)۔