م ح صm-ḥ-ṣ
(ف) مَحَصَ يَمْحَصُ مَحْصًا: کسی چیز کو کرید کر اس کے میل اور ناپسندیدہ اجزا الگ کرنا، نکھارنا۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
(تفعیل) مَحَّصَ يُمَحِّصُ تَمْحِيْصًا: خوب نکھار دینا، پوری طرح چھانٹ کر صاف کر دینا۔ ﴿وَلِيُمَحِّصَ اللّٰهُ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَيَمْحَقَ الْكٰفِرِيْنَ﴾ (اٰل عمران ۳:۱۴۱)؛ ﴿وَلِيُمَحِّصَ مَا فِيْ قُلُوْبِكُمْ﴾ (اٰل عمران ۳:۱۵۴)