Rizwan Zubair

مادّہ ل ی ن

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 5 · English

ل ی نl-y-n

(ض) لَانَ يَلِيْنُ لِيْنًا (اصلی: لَيَنَ يَلْيِنُ): نرم ہونا، ملائم ہونا۔ ﴿فَبِمَا رَحْمَةٍ مِّنَ اللّٰهِ لِنْتَ لَهُمْ﴾ (اٰل عمران ۳:۱۵۹)؛ ﴿ثُمَّ تَلِيْنُ جُلُوْدُهُمْ وَقُلُوْبُهُمْ اِلٰى ذِكْرِ اللّٰهِ﴾ (الزمر ۳۹:۲۳)

لَيِّنٌ (فَيْعِلٌ کے وزن پر صفت): نرم، ملائم۔ ﴿فَقُوْلَا لَهُۥ قَوْلًا لَّيِّنًا﴾ (طٰہٰ ۲۰:۴۴)

لِيْنَةٌ ج لِيْنٌ (اسمِ ذات): کھجور کا درخت (عجوہ کے علاوہ)۔ قرآن میں صرف ایک بار: ﴿مَا قَطَعْتُمْ مِّنْ لِّيْنَةٍ﴾ (الحشر ۵۹:۵)

(افعال) اَلَانَ يُلِيْنُ اِلَانَةً: نرم کر دینا۔ ﴿وَاَلَنَّا لَهُ الْحَدِيْدَ﴾ (سبا ۳۴:۱۰)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ