ل م حl-m-ḥ
(ف) لَمَحَ يَلْمَحُ لَمْحًا: (بجلی یا ستارے کا) چمکنا؛ نظر کا اچٹتی سی پڑنا، پلک جھپکنا۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
لَمْحٌ (مصدر، اسمِ ذات بھی): پلک جھپکنا، ایک نگاہ (اردو میں «لمحہ» اسی معنی میں)۔ ﴿وَمَآ اَمْرُ السَّاعَةِ اِلَّا كَلَمْحِ الْبَصَرِ﴾ (النحل ۱۶:۷۷)؛ ﴿وَمَآ اَمْرُنَآ اِلَّا وَاحِدَةٌ كَلَمْحٍۢ بِالْبَصَرِ﴾ (القمر ۵۴:۵۰)