ل ج جl-j-j
(س، ض) لَجَّ يَلَجُّ وَيَلِجُّ لَجَاجًا وَلَجَاجَةً (اصلی: لَجِجَ): کسی بات پر اڑ جانا، ضد اور اصرار کرنا؛ اصل مفہوم میں شور اور تلاطم کا معنی ہے۔ ﴿بَلْ لَّجُّوْا فِيْ عُتُوٍّ وَّنُفُوْرٍ﴾ (الملک ۶۷:۲۱)
لُجَّةٌ ج لُجَجٌ (اسمِ ذات): گہرے پانی کا وہ حصہ جہاں کنارہ نظر نہ آئے، موجیں مارتا پانی۔ ﴿فَلَمَّا رَاَتْهُ حَسِبَتْهُ لُجَّةً﴾ (النمل ۲۷:۴۴)
لُجِّيٌّ (اسمِ نسبت): نہایت گہرا، جس کی تہ اور کنارہ دونوں اوجھل ہوں۔ ﴿اَوْ كَظُلُمٰتٍ فِيْ بَحْرٍ لُّجِّيٍّ﴾ (النور ۲۴:۴۰)