ل ح فl-ḥ-f
(ف) لَحَفَ يَلْحَفُ لَحْفًا: کسی چیز کو کپڑے (لحاف) سے ڈھانپنا (اردو میں «لحاف» اسی معنی میں)۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
(افعال) اَلْحَفَ يُلْحِفُ اِلْحَافًا: (سوال میں) لپٹ جانا، اصرار اور چمٹ کر مانگنا۔ قرآن میں صرف ایک بار: ﴿لَا يَسْـَٔلُوْنَ النَّاسَ اِلْحَافًا﴾ (البقرۃ ۲:۲۷۳)