ل غ بl-gh-b
(ف) لَغَبَ يَلْغَبُ لُغُوْبًا: تھک جانا، درماندہ ہو جانا۔ لُغُوْب: تھکن، ماندگی۔ قرآن میں دو بار، اور دونوں بار نفی کے ساتھ — ایک بار اللہ کی قدرت کے اثبات میں اور ایک بار جنت کے وصف میں: ﴿وَمَا مَسَّنَا مِنْ لُّغُوْبٍ﴾ (قٓ ۵۰:۳۸) اور ﴿لَا يَمَسُّنَا فِيْهَا نَصَبٌ وَّلَا يَمَسُّنَا فِيْهَا لُغُوْبٌ﴾ (فاطر ۳۵:۳۵)۔