Rizwan Zubair

مادّہ ل ع ن

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 4 · English

ل ع نl-ʿ-n

(ف) لَعَنَ يَلْعَنُ لَعْنًا: دھتکار کر دور کرنا؛ اللہ کی طرف سے: اپنی رحمت سے دور کر دینا؛ انسان کی طرف سے: بددعا کرنا کہ اللہ اسے رحمت سے دور کرے۔ ﴿اُولٰٓئِكَ يَلْعَنُهُمُ اللّٰهُ وَيَلْعَنُهُمُ اللّٰعِنُوْنَ﴾ (البقرۃ ۲:۱۵۹)

لَعْنَةٌ (اسمِ ذات): پھٹکار، رحمت سے دوری (اردو میں «لعنت» اسی معنی میں)۔ ﴿اَلَا لَعْنَةُ اللّٰهِ عَلَي الظّٰلِمِيْنَ﴾ (ھود ۱۱:۱۸)

مَلْعُوْنٌ (اسم المفعول): جس پر لعنت کی گئی ہو (اردو میں «ملعون» اسی معنی میں)۔ ﴿مَّلْعُوْنِيْنَ اَيْنَمَا ثُقِفُوْٓا﴾ (الاحزاب ۳۳:۶۱)؛ ﴿وَالشَّجَرَةَ الْمَلْعُوْنَةَ فِي الْقُرْاٰنِ﴾ (الاسراء ۱۷:۶۰)

اردو میں اس مادے سے: لعین۔

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ