ل د نl-d-n
(ک) لَدُنَ يَلْدُنُ لَدَانَةً: نرم اور لچک دار ہونا۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
لَدُنْ (ظرفِ مبنی): (۱) کسی کام کی ابتدا کا وقت (۲) کسی کے پاس، خاص اس کی طرف سے؛ «مِنْ لَّدُنْ» عام طور پر یہی دوسرا معنی دیتا ہے۔ ﴿وَعَلَّمْنٰهُ مِنْ لَّدُنَّا عِلْمًا﴾ (الکھف ۱۸:۶۵)؛ ﴿وَهَبْ لَنَا مِنْ لَّدُنْكَ رَحْمَةً﴾ (اٰل عمران ۳:۸)
لَدٰى (ظرف): پاس، نزدیک۔ ﴿وَّاَلْفَيَا سَيِّدَهَا لَدَا الْبَابِ﴾ (یوسف ۱۲:۲۵)