Rizwan Zubair

مادّہ ل ع ب

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 3 · English

ل ع بl-ʿ-b

(س) لَعِبَ يَلْعَبُ لَعِبًا: کھیلنا، بے مقصد تفریح کے لیے کوئی کام کرنا؛ (ف) لَعَبَ يَلْعَبُ لَعْبًا: (بچے کے منہ سے) رال ٹپکنا۔ ﴿اَرْسِلْهُ مَعَنَا غَدًا يَّرْتَعْ وَيَلْعَبْ﴾ (یوسف ۱۲:۱۲)

لَعِبٌ (مصدر، اسمِ ذات بھی): کھیل کود (اردو میں «لعب» اسی معنی میں)۔ ﴿اِنَّمَا الْحَيٰوةُ الدُّنْيَا لَعِبٌ وَّلَهْوٌ﴾ (محمد ۴۷:۳۶)

لَاعِبٌ ج لٰعِبُوْنَ (اسم الفاعل): کھیلنے والا۔ ﴿وَمَا خَلَقْنَا السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا لٰعِبِيْنَ﴾ (الدخان ۴۴:۳۸)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ