(س) خَطِئَ يَخْطَاُ خِطْاً وَخَطَاً: صحیح راہ سے ہٹ جانا، غلطی کرنا (بالارادہ اور بلا ارادہ دونوں طرح کی غلطی کے لیے آتا ہے)۔ ﴿اِنَّا كُنَّا خٰطِئِيْنَ﴾ (یوسف ۱۲:۹۷)
خِطْاٌ (اسم ذات): بالارادہ غلطی۔ ﴿اِنَّ قَتْلَهُمْ كَانَ خِطْاً كَبِيْرًا﴾ (بنی اسرائیل ۱۷:۳۱)
خَطَاٌ (اسم ذات): بلا ارادہ غلطی (اردو میں «خطا» اسی معنی میں)۔ ﴿وَمَنْ قَتَلَ مُؤْمِنًا خَطَئًا﴾ (النساء ۴:۹۲)
خَاطِئٌ (اسم الفاعل): غلطی کرنے والا۔ ﴿نَاصِيَةٍ كَاذِبَةٍ خَاطِئَةٍ﴾ (العلق ۹۶:۱۶)
خَطِيْٓئَةٌ ج خَطِيْٓئٰتٌ اور خَطَايَا (اسم ذات): غلطی (خواہ بالارادہ ہو یا بلا ارادہ)۔ ﴿بَلٰى مَنْ كَسَبَ سَيِّئَةً وَّاَحَاطَتْ بِهِۦ خَطِيْٓئَتُهُۥ﴾ (البقرۃ ۲:۸۱)؛ ﴿نَّغْفِرْ لَكُمْ خَطٰيٰكُمْ﴾ (البقرۃ ۲:۵۸)
افعال اَخْطَاَ يُخْطِئُ اِخْطَاءً: بلا ارادہ غلطی کرنا، چوک جانا۔ ﴿رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَآ اِنْ نَّسِيْنَآ اَوْ اَخْطَاْنَا﴾ (البقرۃ ۲:۲۸۶)