خ م طkh-m-ṭ
— خَمْط: بدمزہ اور کڑوا پھل؛ بعض نے پیلو کے درخت کا پھل کہا، بعض نے ہر وہ درخت جس میں کانٹے ہوں اور پھل بے مزہ ہو۔ اہلِ لغت کہتے ہیں کہ اصل مفہوم ترشی اور بدمزگی کا ہے۔ قرآن میں صرف ایک بار، اور وہ قومِ سبا کے باغوں کے بدل جانے کے بیان میں: ﴿جَنَّتَيْنِ ذَوَاتَيْ اُكُلٍ خَمْطٍ﴾ (سبا ۳۴:۱۶)