(ن) خَلَفَ يَخْلُفُ خَلْفًا: پیچھے ہونا (اردو میں «خلف» اسی معنی میں)؛ (۱) کسی کا جانشین ہونا، کسی کے پیچھے آنا؛ (۲) کسی کے جیسا ہونے میں پیچھے رہ جانا، بدلا ہوا یا مختلف ہونا، ناخلف ہونا۔ ﴿فَخَلَفَ مِنْۢ بَعْدِهِمْ خَلْفٌ اَضَاعُوا الصَّلٰوةَ﴾ (مریم ۱۹:۵۹)
خَلْفَ (ظرف): پیچھے۔ ﴿يَعْلَمُ مَا بَيْنَ اَيْدِيْهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ﴾ (البقرۃ ۲:۲۵۵)
خَلِيْفَةٌ ج خُلَفَاءُ اور خَلَآئِفُ: جانشین (اردو میں «خلیفہ، خلفاء» اسی معنی میں)۔ ﴿اِنِّيْ جَاعِلٌ فِي الْاَرْضِ خَلِيْفَةً﴾ (البقرۃ ۲:۳۰)؛ ﴿هُوَ الَّذِيْ جَعَلَكُمْ خَلٰٓئِفَ فِي الْاَرْضِ﴾ (فاطر ۳۵:۳۹)
افعال اَخْلَفَ يُخْلِفُ اِخْلَافًا: (۱) وعدہ کے خلاف کرنا۔ ﴿اِنَّ اللّٰهَ لَا يُخْلِفُ الْمِيْعَادَ﴾ (اٰل عمران ۳:۹)؛ (۲) کسی چیز کے بدلے میں کچھ دینا۔ ﴿وَمَآ اَنْفَقْتُمْ مِّنْ شَيْءٍ فَهُوَ يُخْلِفُهُۥ﴾ (سبا ۳۴:۳۹)
تفعیل خَلَّفَ يُخَلِّفُ تَخْلِيْفًا: پیچھے کرنا، پیچھے چھوڑنا؛ مُخَلَّفٌ (اسم المفعول): پیچھے چھوڑا ہوا۔ ﴿سَيَقُوْلُ لَكَ الْمُخَلَّفُوْنَ مِنَ الْاَعْرَابِ﴾ (الفتح ۴۸:۱۱)
مفاعلہ خَالَفَ يُخَالِفُ مُخَالَفَةً وَخِلَافًا: کسی کے خلاف روش اختیار کرنا (اردو میں «خلاف، مخالفت، مخالف» اسی معنی میں)۔ ﴿فَلْيَحْذَرِ الَّذِيْنَ يُخَالِفُوْنَ عَنْ اَمْرِهِۦٓ﴾ (النور ۲۴:۶۳)
تفعل تَخَلَّفَ يَتَخَلَّفُ تَخَلُّفًا: کوشش کر کے پیچھے رہنا۔ ﴿اَنْ يَّتَخَلَّفُوْا عَنْ رَّسُوْلِ اللّٰهِ﴾ (التوبۃ ۹:۱۲۰)
افتعال اِخْتَلَفَ يَخْتَلِفُ اِخْتِلَافًا: خلاف ہونا، مختلف ہونا (اردو میں «اختلاف، مختلف» اسی معنی میں)؛ آنا جانا۔ ﴿وَاخْتِلَافِ الَّيْلِ وَالنَّهَارِ﴾ (البقرۃ ۲:۱۶۴)
استفعال اِسْتَخْلَفَ يَسْتَخْلِفُ اِسْتِخْلَافًا: کسی کو جانشین بنانا۔ ﴿لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْاَرْضِ﴾ (النور ۲۴:۵۵)
اردو میں اس مادے سے: خلافت۔