Rizwan Zubair

مادّہ خ ب ط

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 1 · English

خ ب طkh-b-ṭ

(ض) خَبَطَ يَخْبِطُ خَبْطًا: بے ترتیبی سے مارنا، اندھا دھند ہاتھ پاؤں چلانا (اردو میں «خبط»: جنون، سودا، خیال کا غلبہ؛ عربی میں: اندھا دھند مارنا)؛ اصل مفہوم اونٹ کا بے سوچے سمجھے پاؤں مارنا ہے۔

تفعل تَخَبَّطَ يَتَخَبَّطُ تَخَبُّطًا: کسی کو دیوانہ وار مارنا، چھو کر بدحواس کر دینا۔ قرآن میں صرف ایک بار، اور وہ تفعل میں: ﴿كَمَا يَقُوْمُ الَّذِيْ يَتَخَبَّطُهُ الشَّيْطٰنُ مِنَ الْمَسِّ﴾ (البقرۃ ۲:۲۷۵)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ