Rizwan Zubair

مادّہ خ ب ر

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 3 · English

خ ب رkh-b-r

(ن) خَبَرَ يَخْبُرُ خُبْرًا وَخِبْرَةً: کسی چیز کو آزما کر اور تجربے سے اس کی اندرونی حقیقت جان لینا۔ ﴿وَكَيْفَ تَصْبِرُ عَلٰى مَا لَمْ تُحِطْ بِهِۦ خُبْرًا﴾ (الکھف ۱۸:۶۸)

(ک) خَبُرَ يَخْبُرُ خُبُوْرًا: کسی چیز کو پوری طرح جان لینا، اس سے خوب واقف ہونا۔

خَبَرٌ ج اَخْبَارٌ (اسمِ ذات): آگاہی، خبر، اطلاع (اردو میں «خبر» اسی معنی میں؛ «اخبار»: روزنامہ، خبروں کا پرچہ؛ عربی میں: خبریں، اطلاعات)۔ ﴿يَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ اَخْبَارَهَا﴾ (الزلزال ۹۹:۴)

خَبِيْرٌ (فَعِيْلٌ کے وزن پر صفت): وہ جو باطن کی خبر رکھے — عَلِيْم سے یہ فرق ہے کہ خبیر میں پوشیدہ حقیقتوں کا علم مقصود ہوتا ہے (اردو میں «خبیر» اسی معنی میں)۔ ﴿وَهُوَ اللَّطِيْفُ الْخَبِيْرُ﴾ (الملک ۶۷:۱۴)

افعال اَخْبَرَ يُخْبِرُ اِخْبَارًا: خبر دینا (اردو میں «مخبر» اسی معنی میں)۔

«خدا نے مجھ کو دیا ہے دلِ خبیر و بصیر» (ضربِ کلیم)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ