Rizwan Zubair

مادّہ ک ی ن

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 2 · English

ک ی نk-y-n

— اِسْتَكَانَ يَسْتَكِيْنُ اِسْتِكَانَةً

(باب استفعال): عاجزی کرنا، گڑگڑانا، جھک جانا۔ صرفی اختلاف: اہلِ لغت کے دو قول ہیں — (۱) یہ ک و ن سے ہے اور اصل اِسْتَكْوَنَ تھی؛ (۲) یہ ک ی ن سے ہے (كَيْن یعنی پستی و ذلت)۔ نیز نحویوں نے نوٹ کیا کہ اس میں اعلال نہیں ہوا اور الف باقی رہی، جو اسْتَحْوَذَ کے مشابہ ہے۔ قرآن میں دو بار: ﴿فَمَا اسْتَكَانُوْا لِرَبِّهِمْ وَمَا يَتَضَرَّعُوْنَ﴾ (المؤمنون ۲۳:۷۶) اور ﴿وَمَا ضَعُفُوْا وَمَا اسْتَكَانُوْا﴾ (اٰل عمران ۳:۱۴۶)۔

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ