ک و ک بk-w-k-b
(رباعی) كَوْكَبَ يُكَوْكِبُ كَوْكَبَةً: (لوہے وغیرہ کا) چمک اٹھنا، جگمگانا۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
كَوْكَبٌ ج كَوَاكِبُ (اسمِ ذات): ستارہ، چمکتا ہوا تارا (اردو میں «کوکب» اسی معنی میں)۔ ﴿اِنِّيْ رَاَيْتُ اَحَدَ عَشَرَ كَوْكَبًا﴾ (یوسف ۱۲:۴)؛ ﴿كَاَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرِّيٌّ﴾ (النور ۲۴:۳۵)؛ ﴿وَاِذَا الْكَوَاكِبُ انْتَثَرَتْ﴾ (الانفطار ۸۲:۲)
«قسمتِ عالم کا مسلم کوکبِ تابندہ ہے» (بانگِ درا)