ک س لk-s-l
(س) كَسِلَ يَكْسَلُ كَسَلًا: کاہل ہونا، کسی کام میں سستی کرنا (اردو میں «کسل» اسی معنی میں)۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
كَسْلَانُ ج كُسَالٰى (فَعْلَانُ کے وزن پر صفت): بہت کاہل، سست۔ ﴿وَاِذَا قَامُوْٓا اِلَي الصَّلٰوةِ قَامُوْا كُسَالٰى﴾ (النساء ۴:۱۴۲)؛ ﴿وَلَا يَاْتُوْنَ الصَّلٰوةَ اِلَّا وَهُمْ كُسَالٰى﴾ (التوبۃ ۹:۵۴)