ک س فk-s-f
(ض) كَسَفَ يَكْسِفُ كَسْفًا: (۱) (کپڑا) کاٹنا (۲) (سورج یا چاند کا) گہنا جانا، بے نور ہو جانا۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
كِسْفٌ ج كِسَفٌ (اسمِ ذات): کسی چیز کا کٹا ہوا ٹکڑا۔ ﴿اَوْ تُسْقِطَ السَّمَآءَ كَمَا زَعَمْتَ عَلَيْنَا كِسَفًا﴾ (الاسراء ۱۷:۹۲)؛ ﴿وَاِنْ يَّرَوْا كِسْفًا مِّنَ السَّمَآءِ سَاقِطًا﴾ (الطور ۵۲:۴۴)
اردو میں اس مادے سے: کسوف۔