ک س بk-s-b
(ض) كَسَبَ يَكْسِبُ كَسْبًا: محنت سے کوئی چیز حاصل کرنا، کمانا (اردو میں «کسب» اسی معنی میں)؛ (اچھا یا برا) عمل کرنا۔ ﴿كُلُّ امْرِئٍۢ بِمَا كَسَبَ رَهِيْنٌ﴾ (الطور ۵۲:۲۱)؛ ﴿مَآ اَغْنٰى عَنْهُ مَالُهُۥ وَمَا كَسَبَ﴾ (اللھب ۱۱۱:۲)
(افتعال) اِكْتَسَبَ يَكْتَسِبُ اِكْتِسَابًا: اہتمام اور کوشش سے کمانا (اردو میں «اکتساب» اسی معنی میں)۔ ﴿لَهَا مَا كَسَبَتْ وَعَلَيْهَا مَا اكْتَسَبَتْ﴾ (البقرۃ ۲:۲۸۶)
نوٹ: اس آیت میں نیکی کے لیے مجرد «كَسَبَتْ» اور بدی کے لیے «اكْتَسَبَتْ» آیا ہے، یعنی بدی پر پکڑ اسی وقت ہے جب اس میں ارادہ اور اہتمام شامل ہو۔
«خورشید کرے کسبِ ضیا تیرے شرر سے» (ضربِ کلیم)