Rizwan Zubair

مادّہ ک م ل

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 4 · English

ک م لk-m-l

(ن، ک) كَمَلَ يَكْمُلُ وَكَمُلَ يَكْمُلُ كَمَالًا: مکمل ہونا، پورا ہونا (اردو میں «کمال» اسی معنی میں)۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔

كَامِلٌ، مؤنث كَامِلَةٌ (اسم الفاعل): پورا، مکمل (اردو میں «کامل» اسی معنی میں)۔ ﴿تِلْكَ عَشَرَةٌ كَامِلَةٌ﴾ (البقرۃ ۲:۱۹۶)؛ ﴿حَوْلَيْنِ كَامِلَيْنِ﴾ (البقرۃ ۲:۲۳۳)

(تفعیل) كَمَّلَ يُكَمِّلُ تَكْمِيْلًا: پورا کرنا، مکمل کرنا (اردو میں «تکمیل، مکمل» اسی معنی میں)۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔

(افعال) اَكْمَلَ يُكْمِلُ اِكْمَالًا: مکمل کرنا، پورا کرنا۔ ﴿اَلْيَوْمَ اَكْمَلْتُ لَكُمْ دِيْنَكُمْ﴾ (المائدۃ ۵:۳)؛ ﴿وَلِتُكْمِلُوا الْعِدَّةَ﴾ (البقرۃ ۲:۱۸۵)

اردو میں اس مادے سے: مکمل، تکمیل۔

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ