Rizwan Zubair

مادّہ ک ل ب

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 3 · English

ک ل بk-l-b

(ض) كَلَبَ يَكْلِبُ كَلْبًا: کتے کی طرح آواز نکالنا، بھونکنا۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔

كَلْبٌ ج كِلَابٌ (اسمِ ذات): کتا۔ ﴿فَمَثَلُهُۥ كَمَثَلِ الْكَلْبِ﴾ (الاعراف ۷:۱۷۶)؛ ﴿وَكَلْبُهُمْ بَاسِطٌ ذِرَاعَيْهِ بِالْوَصِيْدِ﴾ (الکھف ۱۸:۱۸)

(تفعیل) كَلَّبَ يُكَلِّبُ تَكْلِيْبًا: (کتوں کو) شکار کے لیے سدھانا۔ مُكَلِّبٌ ج مُكَلِّبِيْنَ (اسم الفاعل): سدھانے والا۔ ﴿وَمَا عَلَّمْتُمْ مِّنَ الْجَوَارِحِ مُكَلِّبِيْنَ﴾ (المائدۃ ۵:۴)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ