ک ھ نk-h-n
(ن) كَهَنَ يَكْهُنُ كِهَانَةً: غیب کی خبریں دینے کا دعویٰ کرنا، کہانت کرنا (اردو میں «کہانت» اسی معنی میں)۔ كَاهِن ج كَهَنَة وَكُهَّان (اسمِ فاعل): کاہن، نجومی (اردو میں «کاہن» اسی معنی میں)۔ قرآن میں دو بار، اور دونوں بار نبی کریم ﷺ سے اس تہمت کی نفی میں: ﴿فَذَكِّرْ فَمَاۤ أَنْتَ بِنِعْمَتِ رَبِّكَ بِكَاهِنٍ وَّلَا مَجْنُوْنٍ﴾ (الطور ۵۲:۲۹) اور ﴿وَلَا بِقَوْلِ كَاهِنٍ قَلِيْلًا مَّا تَذَكَّرُوْنَ﴾ (الحاقۃ ۶۹:۴۲)۔