(ض) كَفٰى يَكْفِيْ كِفَايَةً (اصلی: كَفَيَ يَكْفِيُ): کافی ہونا (اردو میں «کفایت»: بچت، کم خرچی؛ عربی میں: کافی ہونا، بس ہو جانا)؛ (کسی کی طرف سے) کفایت کرنا، (دشمن کے مقابلے میں) بچا لینا۔ ﴿وَكَفٰى بِاللّٰهِ شَهِيْدًا﴾ (النساء ۴:۷۹)؛ ﴿فَسَيَكْفِيْكَهُمُ اللّٰهُ﴾ (البقرۃ ۲:۱۳۷)؛ ﴿اِنَّا كَفَيْنٰكَ الْمُسْتَهْزِءِيْنَ﴾ (الحجر ۱۵:۹۵)
كَافٍ (اسم الفاعل): کافی ہونے والا (اردو میں «کافی» اسی معنی میں)۔ ﴿اَلَيْسَ اللّٰهُ بِكَافٍ عَبْدَهُۥ﴾ (الزمر ۳۹:۳۶)
(افتعال) اِكْتَفٰى يَكْتَفِيْ اِكْتِفَاءً (اصلی: اِكْتَفَيَ يَكْتَفِيُ): کسی چیز کو کافی سمجھ کر اسی پر بس کرنا (اردو میں «اکتفا» اسی معنی میں)۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔