ک ف فk-f-f
(ن) كَفَّ يَكُفُّ كَفًّا (اصلی: كَفَفَ يَكْفُفُ): ہتھیلی سے کسی چیز کو روک دینا، باز رکھنا۔ ﴿وَكَفَّ اَيْدِيَ النَّاسِ عَنْكُمْ﴾ (الفتح ۴۸:۲۰)
كَفٌّ، تثنیہ كَفَّانِ (اسمِ ذات): ہتھیلی (اردو میں «کف» اسی معنی میں)۔ ﴿فَاَصْبَحَ يُقَلِّبُ كَفَّيْهِ﴾ (الکھف ۱۸:۴۲)
كَآفَّةٌ (اسم الفاعل، تائے مبالغہ کے ساتھ): (سب کو ایک جگہ سمیٹ کر) روک لینے والا؛ پھر حال کے طور پر «سب کے سب، پورے کے پورے»۔ ﴿اُدْخُلُوْا فِي السِّلْمِ كَآفَّةً﴾ (البقرۃ ۲:۲۰۸)؛ ﴿وَمَآ اَرْسَلْنٰكَ اِلَّا كَآفَّةً لِّلنَّاسِ﴾ (سبا ۳۴:۲۸)
«تو کفِ خاک و بے بصر، میں کفِ خاک و خودنگر» (بالِ جبریل)