ک ف اk-f-ʾ
(ک) كَفُؤَ يَكْفُؤُ كَفَاءَةً: برابر اور ہم پلہ ہونا۔ كُفْو / كُفُؤ ج أَكْفَاء: ہمسر، برابر کا۔ اہلِ لغت کہتے ہیں کہ كُفُؤ وہ ہے جو مقابلے میں برابر اترے۔ قرآن میں صرف ایک بار، اور وہ سورۃ الاخلاص کے اختتام پر: ﴿وَلَمْ يَكُنْ لَّهُۥ كُفُوًا أَحَدٌ﴾ (الاخلاص ۱۱۲:۴)۔
(مفاعلہ) كَافَأَ يُكَافِئُ مُكَافَأَةً: کسی کے کیے کا بدلہ دینا؛ کسی کے برابر ہونا (اردو میں «مکافات»: کیے کا بدلہ، جیسے «مکافاتِ عمل»؛ عربی میں: بدلہ، صلہ، انعام)۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
«تقدیر ہے اک نام مکافاتِ عمل کا» (ارمغانِ حجاز)