Rizwan Zubair

مادّہ ج و ر

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 7 · English

ج و رj-w-r

(ن) جَارَ يَجُوْرُ جَوْرًا: (۱) کسی چیز سے ہٹ جانا، بھٹک جانا، گمراہ ہونا (اردو میں «جور»: ظلم، زیادتی؛ عربی میں: راہ سے ہٹنا، بھٹکنا)۔ (۲) کسی چیز کے قریب ہونا، پڑوسی ہونا، حمایتی ہونا۔

جَائِرٌ (اسم الفاعل): بھٹکنے والا، ٹیڑھا۔ ﴿وَمِنْهَا جَآئِرٌ﴾ (النحل ۱۶:۹)

جَارٌ (اسم صفت): پڑوسی، حمایتی۔ ﴿وَالْجَارِ ذِي الْقُرْبٰى﴾ (النساء ۴:۳۶)؛ ﴿وَاِنِّيْ جَارٌ لَّكُمْ﴾ (الانفال ۸:۴۸)

افعال اَجَارَ يُجِيْرُ اِجَارَةً: (۱) کسی کو کسی سے دور کرنا، بچانا۔ (۲) قریب کرنا، پناہ دینا۔ ﴿وَهُوَ يُجِيْرُ وَلَا يُجَارُ عَلَيْهِ﴾ (المؤمنون ۲۳:۸۸)

مفاعلہ جَاوَرَ يُجَاوِرُ جِوَارًا وَمُجَاوَرَةً: کسی کے پڑوس میں رہنا (اردو میں «جوار» اسی معنی میں؛ «مجاور»: مزار کا خادم؛ عربی میں: پڑوس میں رہنے والا)۔ ﴿ثُمَّ لَا يُجَاوِرُوْنَكَ فِيْهَآ اِلَّا قَلِيْلًا﴾ (الاحزاب ۳۳:۶۰)

تفاعل تَجَاوَرَ يَتَجَاوَرُ تَجَاوُرًا: ایک دوسرے کے قریب ہونا، متصل ہونا۔ مُتَجَاوِرٌ (اسم الفاعل): ایک دوسرے کے قریب ہونے والا۔ ﴿وَفِي الْاَرْضِ قِطَعٌ مُّتَجٰوِرٰتٌ﴾ (الرعد ۱۳:۴)

استفعال اِسْتَجَارَ يَسْتَجِيْرُ اِسْتِجَارَةً: پناہ مانگنا۔ ﴿وَاِنْ اَحَدٌ مِّنَ الْمُشْرِكِيْنَ اسْتَجَارَكَ فَاَجِرْهُ﴾ (التوبۃ ۹:۶)

«گلۂ جور نہ ہو، شکوۂ بیداد نہ ہو» (بانگِ درا)

«سمجھ رہے ہیں وہ یورپ کو ہم جوار اپنا» (بالِ جبریل)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ