Rizwan Zubair

مادّہ ج و د

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 2 · English

ج و دj-w-d

(ن) جَادَ يَجُوْدُ جَوْدَةً وَجُوْدَةً: عمدہ ہونا، بہترین ہونا۔

جَوَادٌ (صفت): عمدہ، بہترین (مذکر و مؤنث دونوں کے لئے)؛ اس کی جمع انسان کے لئے اَجْوَادٌ اور گھوڑے کے لئے جِيَادٌ ہے۔ ﴿اِذْ عُرِضَ عَلَيْهِ بِالْعَشِيِّ الصّٰفِنٰتُ الْجِيَادُ﴾ (صٓ ۳۸:۳۱)

جُوْدِيٌّ (اسم نسبت): عمدگی والا؛ اَلْجُوْدِيُّ (اسم علم): ایک پہاڑ کا نام۔ ﴿وَاسْتَوَتْ عَلَي الْجُوْدِيِّ﴾ (ھود ۱۱:۴۴)

تفعیل جَوَّدَ يُجَوِّدُ تَجْوِيْدًا: کسی چیز کو عمدہ بنانا، خوب سنوارنا (اردو میں «تجوید»: قرآن کو حروف کی درست ادائیگی کے ساتھ پڑھنا؛ عربی میں: عمدہ بنانا)۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ