Rizwan Zubair

مادّہ ج و ب

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 5 · English

ج و بj-w-b

(ن) جَابَ يَجُوْبُ جَوْبًا: کوئی فاصلہ طے کرنا، کسی چیز کو تراشنا۔ ﴿وَثَمُوْدَ الَّذِيْنَ جَابُوا الصَّخْرَ بِالْوَادِ﴾ (الفجر ۸۹:۹)

جَوَابٌ (اسمِ ذات): کسی بات کا جواب — کہنے والے کی بات جتنا فاصلہ طے کرتی ہے، جواب دینے والے کی بات وہی فاصلہ طے کرتی ہے (اردو میں «جواب» اسی معنی میں)۔ ﴿وَمَا كَانَ جَوَابَ قَوْمِهِۦٓ﴾ (الاعراف ۷:۸۲)

افعال اَجَابَ يُجِيْبُ اِجَابَةً: بات کا جواب دینا، کسی کی بات ماننا، درخواست قبول کرنا (اردو میں «اجابت» اسی معنی میں)۔ ﴿اُجِيْبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ اِذَا دَعَانِ﴾ (البقرۃ ۲:۱۸۶)

استفعال اِسْتَجَابَ يَسْتَجِيْبُ اِسْتِجَابَةً: بات ماننا اور بات ماننے کو ضروری سمجھنا۔ ﴿فَاسْتَجَابَ لَهُمْ رَبُّهُمْ﴾ (اٰل عمران ۳:۱۹۵)

اِسْتَجِبْ (فعل امر): بات مان۔ ﴿اِسْتَجِيْبُوْا لِلّٰهِ وَلِلرَّسُوْلِ﴾ (الانفال ۸:۲۴)

اردو میں اس مادے سے: مستجاب۔

«گر تجھ کو ہے یقینِ اجابت دعا نہ مانگ» (دیوانِ غالب)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ