Rizwan Zubair

مادّہ ج س س

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 1 · English

ج س سj-s-s

(ن) جَسَّ يَجُسُّ جَسًّا: نبض کو چھو کر صحت کی کیفیت معلوم کرنا؛ کسی چیز کو ٹٹول کر اس کی کیفیت معلوم کرنا۔

تفعل تَجَسَّسَ يَتَجَسَّسُ تَجَسُّسًا: بتکلف کسی کے اندرونی حالات معلوم کرنے کی ٹوہ میں لگنا، تجسس کرنا (اردو میں «تجسس»: کھوج، جاننے کا اشتیاق؛ عربی میں: ٹوہ لینا، جاسوسی کرنا)۔ ﴿وَلَا تَجَسَّسُوْا﴾ (الحجرات ۴۹:۱۲)

اردو میں اس مادے سے: جاسوس، جاسوسی۔

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ