Rizwan Zubair

مادّہ ج س م

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 2 · English

ج س مj-s-m

(ک) جَسُمَ يَجْسُمُ جَسَامَةً: بڑا اور بھاری جسم والا ہونا (اردو میں «جسامت» اسی معنی میں)۔

جِسْم ج أَجْسَام: بدن، جسدِ محسوس (اردو میں «جسم، جسمانی» اسی معنی میں)۔ قرآن میں دو بار، اور دونوں بار قدوقامت کے سیاق میں: ﴿وَزَادَهُۥ بَسْطَةً فِي الْعِلْمِ وَالْجِسْمِ﴾ (البقرۃ ۲:۲۴۷)؛ ﴿وَإِذَا رَأَيْتَهُمْ تُعْجِبُكَ أَجْسَامُهُمْ﴾ (المنافقون ۶۳:۴)

جَسِيْم: تنومند۔

تفعیل جَسَّمَ يُجَسِّمُ تَجْسِيْمًا: جسم دینا، جسمانی صورت میں ڈھالنا (اردو میں «مجسم، مجسمہ، تجسیم» اسی معنی میں)۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔

اردو میں اس مادے سے: مجسمہ۔

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ