ج م دj-m-d
(ن) جَمَدَ يَجْمُدُ جُمُوْدًا: جم جانا، منجمد ہونا، ٹھہر جانا — سَيَلان کی ضد (اردو میں «جمود» اسی معنی میں)۔
جَامِد (اسمِ فاعل): ساکن و بے حرکت (اردو میں «جامد» اسی معنی میں)۔ قرآن میں صرف ایک بار: ﴿وَتَرَي الْجِبَالَ تَحْسَبُهَا جَامِدَةً وَّهِيَ تَمُرُّ مَرَّ السَّحَابِ﴾ (النمل ۲۷:۸۸)
انفعال اِنْجَمَدَ يَنْجَمِدُ اِنْجِمَادًا: جم جانا، ٹھٹھر کر سخت ہو جانا (اردو میں «منجمد، انجماد» اسی معنی میں)۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
اردو میں اس مادے سے: منجمد، انجماد۔