ج د رj-d-r
(ن) جَدَرَ يَجْدُرُ جَدْرًا: دیواروں سے گھرنا، دیوار کی اوٹ میں ہونا۔
جِدَارٌ ج جُدُرٌ (اسم ذات): دیوار۔ ﴿فَوَجَدَا فِيْهَا جِدَارًا يُّرِيْدُ اَنْ يَّنْقَضَّ﴾ (الکھف ۱۸:۷۷)؛ ﴿اَوْ مِنْ وَّرَآءِ جُدُرٍ﴾ (الحشر ۵۹:۱۴)
(ک) جَدُرَ يَجْدُرُ جَدَارَةً: لائق ہونا، اہل ہونا۔
اَجْدَرُ (افعل تفضیل کے وزن پر صفت): بہت لائق، بہت اہل۔ ﴿وَاَجْدَرُ اَلَّا يَعْلَمُوْا﴾ (التوبۃ ۹:۹۷)