(ض) جَدَّ يَجِدُّ جِدَّةً: کسی چیز کا نیا ہونا (اردو میں «جدت» اسی معنی میں)۔
(ن) جَدَّ يَجُدُّ جَدًّا: کسی چیز کو کاٹنا، راستہ طے کرنا۔
جَدِيْدٌ (فَعِيْلٌ کے وزن پر صفت): نیا (اردو میں «جدید» اسی معنی میں)۔ ﴿بَلْ هُمْ فِيْ لَبْسٍ مِّنْ خَلْقٍ جَدِيْدٍ﴾ (قٓ ۵۰:۱۵)
جُدَّةٌ ج جُدَدٌ: طریقہ، راستہ، دھاری۔ ﴿وَمِنَ الْجِبَالِ جُدَدٌۢ بِيْضٌ﴾ (فاطر ۳۵:۲۷)
(س) جَدَّ يَجَدُّ جَدًّا: بزرگی اور عظمت والا ہونا۔ جَدٌّ اسم ذات بھی ہے: عظمت، بزرگی۔ ﴿وَاَنَّهُۥ تَعٰلٰى جَدُّ رَبِّنَا﴾ (الجن ۷۲:۳)
تفعیل جَدَّدَ يُجَدِّدُ تَجْدِيْدًا: نیا کرنا، از سرِ نو تازہ کرنا (اردو میں «تجدید، مجدد» اسی معنی میں)۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
اردو میں اس مادے سے: تجدید، مجدد۔