Rizwan Zubair

مادّہ ج ب ل

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 4 · English

ج ب لj-b-l

(ن) جَبَلَ يَجْبُلُ جَبْلًا: بنانا، جیسے مٹی میں پانی ڈال کر گارا بنانا۔

جِبِلَّةٌ ج جِبِلٌّ (اسم ذات): بنائی ہوئی چیز، خلقت (اردو میں «جبلت، جبلی» اسی معنی میں)؛ جِبِلَّة اسم جمع ہے اور اس کی جمع بھی آتی ہے۔ ﴿وَاتَّقُوا الَّذِيْ خَلَقَكُمْ وَالْجِبِلَّةَ الْاَوَّلِيْنَ﴾ (الشعراء ۲۶:۱۸۴)؛ ﴿وَلَقَدْ اَضَلَّ مِنْكُمْ جِبِلًّا كَثِيْرًا﴾ (یٰسٓ ۳۶:۶۲)

جَبَلٌ ج جِبَالٌ: پہاڑ (اردو میں «جبل» اسی معنی میں)۔ ﴿وَالْجِبَالَ اَوْتَادًا﴾ (النبا ۷۸:۷)؛ ﴿فَلَمَّا تَجَلّٰى رَبُّهُۥ لِلْجَبَلِ﴾ (الاعراف ۷:۱۴۳)

«نجد کے دشت و جبل میں رمِ آہو بھی وہی» (بانگِ درا)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ