Rizwan Zubair

مادّہ ج ب ر

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 3 · English

ج ب رj-b-r

(ن) جَبَرَ يَجْبُرُ جَبْرًا: (۱) زبردستی یا دباؤ سے کسی چیز کی اصلاح کرنا، جیسے ٹوٹی ہوئی ہڈی جوڑنا (اردو میں «جبر» اسی معنی میں)؛ اللہ تعالیٰ کی صفت الجبار اسی معنی میں ہے۔ (۲) کسی کو اس کی مرضی کے خلاف کام پر مجبور کرنا، زبردستی کرنا؛ بندوں کی صفت عموماً اسی معنی میں آتی ہے۔

جَبَّارٌ (فعّال کے وزن پر مبالغہ): (۱) بار بار اور کثرت سے اصلاح کرنے والا: (اردو میں «جبار» اسی معنی میں) ﴿الْعَزِيْزُ الْجَبَّارُ الْمُتَكَبِّرُ﴾ (الحشر ۵۹:۲۳)؛ (۲) بار بار اور کثرت سے زبردستی کرنے والا، زبردست، طاقتور: ﴿وَمَآ اَنْتَ عَلَيْهِمْ بِجَبَّارٍ﴾ (قٓ ۵۰:۴۵)؛ ﴿اِنَّ فِيْهَا قَوْمًا جَبَّارِيْنَ﴾ (المائدۃ ۵:۲۲)

اردو میں اس مادے سے: مجبور، مجبوری۔

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ