ح ی نḥ-y-n
(ض) حَيَنَ يَحْيِنُ (اصلی) ⟵ حَانَ يَحِيْنُ حَيْنًا (استعمالی): کسی چیز کا وقت قریب آنا۔
حِيْنٌ (ظرف زمان): وقت؛ یہ ظرف مبہم ہے یعنی اس میں غیر معین وقت کا مفہوم ہے۔ ﴿هَلْ اَتٰى عَلَي الْاِنْسَانِ حِيْنٌ مِّنَ الدَّهْرِ﴾ (الدھر ۷۶:۱)
اگر کسی معین وقت کا ذکر ہو تو اس کے بعد مضاف الیہ یا فعل لاتے ہیں۔ ﴿فَسُبْحٰنَ اللّٰهِ حِيْنَ تُمْسُوْنَ وَحِيْنَ تُصْبِحُوْنَ﴾ (الروم ۳۰:۱۷)؛ ﴿وَّلَاتَ حِيْنَ مَنَاصٍ﴾ (صٓ ۳۸:۳)