Rizwan Zubair

مادّہ ح و ط

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 3 · English

ح و طḥ-w-ṭ

(ن) حَاطَ يَحُوْطُ حَوْطًا: دیکھ بھال کرنا، حفاظت کرنا۔

افعال اَحَاطَ يُحِيْطُ اِحَاطَةً: چاروں طرف سے گھیرنا، احاطہ کرنا (اردو میں «احاطہ» اسی معنی میں)۔ ﴿وَلَا يُحِيْطُوْنَ بِشَيْءٍ مِّنْ عِلْمِهِۦٓ اِلَّا بِمَا شَآءَ﴾ (البقرۃ ۲:۲۵۵)؛ ﴿اَحَطْتُّ بِمَا لَمْ تُحِطْ بِهِۦ﴾ (النمل ۲۷:۲۲)

مُحِيْطٌ (اسم الفاعل): گھیرنے والا (اردو میں «محیط» اسی معنی میں)۔ ﴿وَاللّٰهُ مُحِيْطٌۢ بِالْكٰفِرِيْنَ﴾ (البقرۃ ۲:۱۹)

افتعال اِحْتَاطَ يَحْتَاطُ اِحْتِيَاطًا: بچاؤ کی خاطر ہر پہلو کا لحاظ رکھنا، محتاط رہنا (اردو میں «احتیاط، محتاط» اسی معنی میں)۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔

«تو ہے محیطِ بے کراں، میں ہوں ذرا سی آبجو» (بالِ جبریل)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ