Rizwan Zubair

مادّہ ح ص ر

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 5 · English

ح ص رḥ-ṣ-r

(ن) حَصَرَ يَحْصُرُ حَصْرًا: تنگی کرنا، گھیرنا (اردو میں «حصار، محصور» اسی معنی میں)۔ ﴿وَخُذُوْهُمْ وَاحْصُرُوْهُمْ﴾ (التوبۃ ۹:۵)

(س) حَصِرَ يَحْصَرُ حَصَرًا: تنگی محسوس کرنا۔ ﴿اَوْ جَآءُوْكُمْ حَصِرَتْ صُدُوْرُهُمْ﴾ (النساء ۴:۹۰)

حَصُوْرٌ: بہت زیادہ گھرا ہوا؛ اصطلاحاً عورتوں سے بے رغبتی کرنے والے کے لیے آتا ہے۔ ﴿وَسَيِّدًا وَّحَصُوْرًا﴾ (اٰل عمران ۳:۳۹)

حَصِيْرٌ (فَعِيْل کا وزن، اسم الفاعل کے معنی میں): گھیرنے والا؛ اصطلاحاً قید خانے کے لیے آتا ہے۔ ﴿وَجَعَلْنَا جَهَنَّمَ لِلْكٰفِرِيْنَ حَصِيْرًا﴾ (بنی اسرائیل ۱۷:۸)

افعال اَحْصَرَ يُحْصِرُ اِحْصَارًا: کسی کو کسی کام سے روک دینا۔ ﴿فَاِنْ اُحْصِرْتُمْ فَمَا اسْتَيْسَرَ مِنَ الْهَدْيِ﴾ (البقرۃ ۲:۱۹۶)

انفعال اِنْحَصَرَ يَنْحَصِرُ اِنْحِصَارًا: گھر کر محدود ہو جانا (اردو میں «انحصار، منحصر»: دارومدار، موقوف ہونا؛ عربی میں: محدود ہونا، گھر جانا)۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔

اردو میں اس مادے سے: انحصار (دارومدار، موقوف ہونا؛ عربی میں: محدود ہونا، گھر جانا)۔

«پھر سیاست چھوڑ کر داخلِ حصارِ دیں میں ہو» (بانگِ درا)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ