ح ص دḥ-ṣ-d
(ن، ض) حَصَدَ يَحْصُدُ / يَحْصِدُ حَصْدًا وَحَصَادًا: (۱) کھیتی کاٹنا۔ (۲) کسی چیز کو تہس نہس کرنا۔ ﴿فَمَا حَصَدْتُّمْ فَذَرُوْهُ فِيْ سُنْۢبُلِهِۦٓ﴾ (یوسف ۱۲:۴۷)
حَصَادٌ: کٹائی۔ ﴿وَاٰتُوْا حَقَّهُۥ يَوْمَ حَصَادِهِۦ﴾ (الانعام ۶:۱۴۱)
حَصِيْدٌ (فعیل کے وزن پر صفت، اسم المفعول کے معنی میں): (۱) کاٹا ہوا۔ (۲) تہس نہس کیا ہوا۔ ﴿حَتّٰى جَعَلْنٰهُمْ حَصِيْدًا خٰمِدِيْنَ﴾ (الانبیاء ۲۱:۱۵)