ح ن نḥ-n-n
(ض) حَنَّ يَحِنُّ حَنِيْنًا وَحَنَانًا: کسی پر مہربان و شفیق ہونا؛ مشتاق ہونا۔
حَنَانٌ (اسم ذات): شفقت، مہربانی۔ ﴿وَّحَنَانًا مِّنْ لَّدُنَّا وَزَكٰوةً﴾ (مریم ۱۹:۱۳)
حُنَيْنٌ (فُعَيْل کے وزن پر اسم علم): مکہ اور طائف کے درمیان ایک جگہ کا نام جہاں جنگِ حنین ہوئی تھی۔ ﴿وَّيَوْمَ حُنَيْنٍ اِذْ اَعْجَبَتْكُمْ كَثْرَتُكُمْ﴾ (التوبۃ ۹:۲۵)