ح ن کḥ-n-k
(ن، ض) حَنَكَ يَحْنُكُ / يَحْنِكُ حَنْكًا: (۱) کسی چیز کو چبا کر نرم کرنا۔ (۲) گھوڑے کے منہ میں لگام دے کر اسے قابو میں کرنا۔
افتعال اِحْتَنَكَ يَحْتَنِكُ اِحْتِنَاكًا: (۱) اہتمام سے چبا کر چٹ کر جانا، جیسے ٹڈی دل کاشت کو کھا کر صاف کر دیتا ہے۔ (۲) کسی پر غالب ہونا، پوری طرح قابو پانا۔ ﴿لَاَحْتَنِكَنَّ ذُرِّيَّتَهُۥٓ اِلَّا قَلِيْلًا﴾ (بنی اسرائیل ۱۷:۶۲)