ح ن فḥ-n-f
(ک) حَنُفَ يَحْنُفُ حَنَافَةً: (۱) ٹیڑھے پیر والا ہونا (ٹیڑھا پیر کسی طرف نہیں مڑتا اور ہمیشہ ایک رخ پر ہوتا ہے)۔ (۲) ہر طرف سے کٹ کر کسی ایک سمت میں یکسو ہونا۔
حَنِيْفٌ ج حُنَفَآءُ (فَعِيْلٌ کے وزن پر صفت): ہمیشہ اور ہر حال میں یکسو۔ ﴿بَلْ مِلَّةَ اِبْرٰهِيْمَ حَنِيْفًا﴾ (البقرۃ ۲:۱۳۵)؛ ﴿حُنَفَآءَ لِلّٰهِ غَيْرَ مُشْرِكِيْنَ بِهِۦ﴾ (الحج ۲۲:۳۱)