Rizwan Zubair

مادّہ ح م ر

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 4 · English

ح م رḥ-m-r

(ن) حَمَرَ يَحْمُرُ حَمْرًا: کھال کھرچنا (جس سے سرخی ظاہر ہو جائے)۔

اَحْمَرُ ج حُمْرٌ: سرخ رنگ والا (اردو میں «احمر» اسی معنی میں)۔ ﴿وَمِنَ الْجِبَالِ جُدَدٌۢ بِيْضٌ وَّحُمْرٌ﴾ (فاطر ۳۵:۲۷)

حِمَارٌ ج حُمُرٌ اور حَمِيْرٌ: گدھا۔ ﴿كَمَثَلِ الْحِمَارِ يَحْمِلُ اَسْفَارًا﴾ (الجمعۃ ۶۲:۵)؛ ﴿كَاَنَّهُمْ حُمُرٌ مُّسْتَنْفِرَةٌ﴾ (المدثر ۷۴:۵۰)؛ ﴿وَالْخَيْلَ وَالْبِغَالَ وَالْحَمِيْرَ﴾ (النحل ۱۶:۸)

«تیرے حرم کا ضمیر اسود و احمر سے پاک» (ضربِ کلیم)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ