Rizwan Zubair

مادّہ ح ک م

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 9 · English

ح ک مḥ-k-m

(ن) حَكَمَ يَحْكُمُ حُكْمًا: کسی چیز کا پختہ یا مضبوط ہونا، پختہ فیصلہ کرنا، حکم دینا۔ ﴿وَاِذَا حَكَمْتُمْ بَيْنَ النَّاسِ اَنْ تَحْكُمُوْا بِالْعَدْلِ﴾ (النساء ۴:۵۸)

حُكْمٌ: فیصلہ، اقتدار (اردو میں «حکم، احکام» اسی معنی میں)؛ نیز فہم و دانائی۔ ﴿اِنِ الْحُكْمُ اِلَّا لِلّٰهِ﴾ (یوسف ۱۲:۴۰)

حَاكِمٌ ج حٰكِمُوْنَ (اسم الفاعل): فیصلہ کرنے والا (اردو میں «حاکم»: حکمران، افسر؛ عربی میں: فیصلہ کرنے والا، منصف)۔ ﴿اَلَيْسَ اللّٰهُ بِاَحْكَمِ الْحٰكِمِيْنَ﴾ (التین ۹۵:۸)

حَكَمٌ (اسمِ صفت): انصاف پسند، منصف، ثالث۔ ﴿فَابْعَثُوْا حَكَمًا مِّنْ اَهْلِهِۦ وَحَكَمًا مِّنْ اَهْلِهَا﴾ (النساء ۴:۳۵)

حِكْمَةٌ (اسمِ ذات): عقل کی پختگی، تاکہ درست فیصلہ پر پہنچے (اردو میں «حکمت» اسی معنی میں)۔ ﴿وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَةَ﴾ (البقرۃ ۲:۱۲۹)

حَكِيْمٌ (فعیل کے وزن پر صفت): پختہ، حکمت والا (اردو میں «حکیم»: طبیب، معالج؛ عربی میں: دانا، حکمت والا)۔ ﴿وَالْقُرْاٰنِ الْحَكِيْمِ﴾ (یٰسٓ ۳۶:۲)

افعال اَحْكَمَ يُحْكِمُ اِحْكَامًا: پختہ کرنا، مضبوط کرنا (اردو میں «محکم» اسی معنی میں)۔ ﴿كِتٰبٌ اُحْكِمَتْ اٰيٰتُهُۥ﴾ (ھود ۱۱:۱)

تفعیل حَكَّمَ يُحَكِّمُ تَحْكِيْمًا: کسی کو حاکم تسلیم کرنا۔ ﴿حَتّٰى يُحَكِّمُوْكَ فِيْمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ﴾ (النساء ۴:۶۵)

تفاعل تَحَاكَمَ يَتَحَاكَمُ تَحَاكُمًا: فیصلے کے لئے کسی کے پاس جانا۔ ﴿يُرِيْدُوْنَ اَنْ يَّتَحَاكَمُوْٓا اِلَي الطَّاغُوْتِ﴾ (النساء ۴:۶۰)

اردو میں اس مادے سے: حکومت، محکمہ (ریاستی اقتدار؛ سرکاری شعبہ؛ عربی میں: فیصلہ کا اختیار؛ عدالت)۔

«حکیم سرِ محبت سے بے نصیب رہا» (بالِ جبریل)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ