(ن) حَجَّ يَحُجُّ حَجًّا: دلیل میں غالب آنا؛ ارادہ کرنا، زیارت کا قصد کرنا۔ ﴿فَمَنْ حَجَّ الْبَيْتَ اَوِ اعْتَمَرَ﴾ (البقرۃ ۲:۱۵۸)
حِجٌّ (اسمِ ذات): زیارت یعنی حج (اردو میں «حج» اسی معنی میں)۔ ﴿وَلِلّٰهِ عَلَي النَّاسِ حِجُّ الْبَيْتِ﴾ (اٰل عمران ۳:۹۷)
حِجَّةٌ ج حِجَجٌ: سال۔ ﴿عَلٰٓى اَنْ تَاْجُرَنِيْ ثَمٰنِيَ حِجَجٍ﴾ (القصص ۲۸:۲۷)
حُجَّةٌ: دلیل (اردو میں «حجت» اسی معنی میں)۔ ﴿قُلْ فَلِلّٰهِ الْحُجَّةُ الْبَالِغَةُ﴾ (الانعام ۶:۱۴۹)
مفاعلہ حَآجَّ يُحَآجُّ مُحَاجَّةً: ایک دوسرے سے دلیل بازی (حجت) کرنا۔ ﴿اَلَمْ تَرَ اِلَي الَّذِيْ حَآجَّ اِبْرٰهِيْمَ فِيْ رَبِّهِۦٓ﴾ (البقرۃ ۲:۲۵۸)
تفاعل تَحَآجَّ يَتَحَآجُّ تَحَاجًّا: باہم جھگڑنا، ایک دوسرے سے حجت کرنا۔ ﴿وَاِذْ يَتَحَآجُّوْنَ فِي النَّارِ﴾ (غافر ۴۰:۴۷)
افتعال اِحْتَجَّ يَحْتَجُّ اِحْتِجَاجًا: دلیل پیش کرنا، کسی بات کو حجت بنانا (اردو میں «احتجاج»: کسی بات پر اعتراض اور ناپسندیدگی کا اظہار؛ عربی میں: دلیل لانا، اعتراض کرنا)۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
اردو میں اس مادے سے: حاجی، احتجاج۔
«کس کی نومیدی پہ حجت ہے یہ فرمانِ جدید؟» (ارمغانِ حجاز)