Rizwan Zubair

مادّہ ح ج ب

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 2 · English

ح ج بḥ-j-b

(ن) حَجَبَ يَحْجُبُ حَجْبًا: پردہ ڈالنا، روک دینا، درمیان میں آڑ کھڑی کرنا۔ قرآن میں یہ مادہ آٹھ بار آیا ہے۔

حِجَاب ج حُجُب: پردہ، آڑ (اردو میں «حجاب» اسی معنی میں)۔ ﴿فَسْـَٔلُوْهُنَّ مِنْ وَّرَآءِ حِجَابٍ﴾ (الاحزاب ۳۳:۵۳)

مَحْجُوْب (اسمِ مفعول): جسے پردے میں کر دیا جائے، محروم۔ ﴿اِنَّهُمْ عَنْ رَّبِّهِمْ يَوْمَئِذٍ لَّمَحْجُوْبُوْنَ﴾ (المطففین ۸۳:۱۵)

حَاجِب: دربان؛ نیز ابرو۔

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ